میرپورخاص سانگھڑ کی رہائشی خاتون نے سیشن کورٹ میرپورخاص کی عدالت میں شوہر سے طلاق اور بچے واپس لینے کا کیس داخل کردیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 25 مارچ 2024 16:10

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2024ء ) میرپورخاص سانگھڑ  کی رہائشی حالیہ میں گاؤں گل محمد کالرو میرپورخاص کی رہائشی مسمات  شبیران نے اپنے شوہر جان محمد سے خلاء کا مطالبہ کرنے کے بعد سیشن کورٹ میرپورخاص کی عدالت میں طلاق لینے کا کیس داخل کردیا اس نے بتایا کے پندرہ سال شادی کو گئے ہیں میرے 8 بچے ہیں شوہر تشدد کرتا ہے تنگ ہوکر طلاق لینے آئی ہوں اس نے کہا کہ میرے بچے ابھی تک جان محمد کے پاس ہیں جوکہ مجھے واپس کرائے جائیں  اس نے مطالبہ کیا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے بچے واپس کرانے کے بعد مجھے طلاق دلائی جاۓ تاکہ بچی ہوئی زندگی اپنے بچوں کے ساتھ سکون سے گزار سکھوں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں