ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے پولیس کے جوانوں میں رمضان المبارک و عید کے حوالے سے تحائف تقسیم کئے گئے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 25 مارچ 2024 16:13

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2024ء ) ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے ایس ایس پی آفس میں پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا، جبکہ ان کے جذبے، عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں میں رمضان و عید کے حوالے سے تحائف بھی تقسیم کئے گئے.

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں سے ملاقات کا مقصد اِن کی حوصلہ افزائی اور ہمت افزائی سے ان کے اعتماد میں اضافہ اور حوصلے بلند کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس جوان ہمارا فخر ہیں ، سندھ پولیس کے قیام کے بعد سے پولیس کے جوانوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے متعدد قربانیاں دی ہیں، اور آگے بھی اسی طرح عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے قربانیاں دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں