الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے تحت پوسٹ آفس چوک پر راہگیروں کیلئے بڑی عوامی افطار و ڈنر کا انعقاد کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 1 اپریل 2024 17:02

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل 2024ء ) جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے تحت پوسٹ آفس چوک پر عید کی خریداری کیلئے کاروباری مراکز میں آنے والے خریداروں ، رکشہ ڈرائیوروں ،ٹھیلے والوں اور راہگیروں کیلئے بڑی عوامی افطار و ڈنر کا انعقاد کیا گیا ۔عوامی افطار ڈنر میں امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حاجی نور الہی مغل ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپور خاص عرفان الحق قریشی ، نادر خان ایوان صحافت کے سرپرست ھاشم شر ، رضا رند یونین آف جرنلسٹس کے سلیم شعاعی ، شاہد جمیل ، سید لیاقت شاہ ، محمد عرفان ملک ، سمیت دیگر صحافیوں الخدمت کے رضاکاروں اور جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت  سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حاجی نور الہی مغل نے کہا کہ رمضان کا بابرکت مہینہ اھل ایمان کیلئے ایک مکمل تربیتی پروگرام ہے ۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان میں اہل ایمان اللہ تعالیٰ کے قرب وفضل کے حصول کیلئے بھوک و پیاس ، رات میں نیند و آرام کی قربانی اور اپنے مال میں خیرات و صدقات کے ذریعے سرگرم عمل رہتے ہیں ماہ رمضان المبارک کا بہترین روحانی و اخلاقی تربیت کا چارٹر اہل ایمان سے سال کے بقیہ گیارہ ماہ میں اللہ تعالٰی کے احکامات کی مکمل پیروی اور نظام الہیہ کے عملی نفاذ کے لیے تیار کرتا ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں