ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسكانی صاحب کا 15 مددگار بیس، کمانڈ ایڈ کنٹرول روم، تھانہ وومین اور پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 1 اپریل 2024 17:06

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل 2024ء ) ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسكانی صاحب کا 15 مددگار بیس، کمانڈ ایڈ کنٹرول روم، تھانہ وومین اور پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں اُنھے 15 مددگار اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی دوران بریفنگ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ر اسد علی چوہدری کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں 150+مسے زائد سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کۓ جا چکے ہے، جن کے ذریعے شہر بھر کی اہم شاہراوں، چوکوں اور شہر کی داخلی و خارجی راستوں کی دن رات نگرانی کی جا رہی ہے. ڈی آئی جی میرپورخاص کا کہنا تھا کے 21 رمضان (یوم علی) کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنایا جاۓ ڈی آئی جی میرپورخاص نے پولیس فیسیلیٹیشن کا بھی دورہ کیا، اور تمام امور کا جائزہ لیا صفائی کا خاص خیال رکھنے اور عوام کے مسایل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ عملے کو ضروری ہدایت بھی جاری کی۔ڈی آئی جی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ عام شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا اور ان کی فوری مدد کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے میرپورخاص کے تینوں اضلاع میں مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں، نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 1600 افسران و جوان موجود ہیں جلوسوں کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ تمام جلوسوں و مجالس کے اختتام تک تمام کی مکمل نگرانی اور سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں