میرپورخاص سات سال عبدالغفار کوری سے زیادتی کرنے والا ملزم دودو کوری انجام پر جا پہنچا ہسپتال میں دم توڑ گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 4 اپریل 2024 14:26

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل 2024ء ) میرپورخاص بچے سے جنسی زیادتی و تشدد کرنے والا ملزم اپنے انجام پر جا پہنچا دودو کوری نے گزشتہ روز پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے کالا پتھر پی لیا تھا پولیس کی حراست میں دودو کوری کو گزشتہ روز تشویشناک حالب میں حیدرآباد ریفر کیا تھا۔ پولیس جس کے بعد و دن توڑ گیا لاش کو ضروری کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ملزم کے خلاف سات سالہ بچے عبدالغفار کوری کے ساتھ زیادتی و تشدد کا مقدمہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں کل درج کیا گیا تھا میرپورخاص کے علاقے کوري گاؤں کے رہائشی معصوم سات سالہ غفار کوری کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دودو کوری کو تین روز بعد گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا تھا ملزم دودو نے خودکشی کی کوشش بھی کی کالی پتھر پی لیا تھا پولیس کے مطابق ملزم کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں ایک بار پہلے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آس پاس کے لوگوں نے بتایا کہ ملزم دودو کوری کی بہنوں کے بااثر شخص سے گہرے تعلقات ہیں جس کو مقدمات سے بچایا جاتا ہے ۔ ملزم دودو کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کر سکتا ملزم کئی بچوں سے زیادتی کر چکا ہے۔ واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیم کے سماجی رہنما کاشف بجیر۔ ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی کا سخت نوٹس۔ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد چوہدری نے ایکشن لیا کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سکندر سمیجو اور ایس ایچ او مہران مجید گرگیج نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کو شکایات کرنے کے باوجود بھی کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں