جھڈو پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے گھروں کا چوتھے روز بھی گھیرا جاری

جمعہ 22 مئی 2015 18:02

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) جھڈو پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے گھروں کا چوتھے روز بھی گھیرا جاری ، بکتر بند گاڑیوں سمیت سینکڑوں پولیس اہلکار ٹنگڑی برادری کے گھروں کا گھیراؤ کرتے ہوئے مجرموں کو پکڑنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے ، ایس ایس پی میر پور خاص عثمان غنی صدیقی نے جھڈو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شاہد مجید ، شفیق جان ، تنویر شاہ ، سہیل ہاشم سمیت دیگر میمبران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جھڈو میں چند جرائم پیشہ افراد نے پورے علاقے میں دہشت طاری کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے غریب اور شریف انسان رات تو کیا دن میں بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتا تھا مگر ہم نے بالا افسران کے احکامات پر جھڈو سمیت ضلع بھر میں آپریشن شروع کیا اور کافی حد تک مجرموں کو گرفتار کیا ،اب جھڈو میں آپریشن جاری کئے ہوئے ہیں جس میں ہمیں کافی بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں اب چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نوے فیصد تک کمی آچکی ہے اور امید رکھتے ہوئے جلد ہی جھڈو کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر دینگے ، اسکے لئے ہمیں سول سوسائیٹی کا تعاون بہت درکار ہے جس پر جھڈو پریس کلب کے میمبران نے ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،شاہد مجید نے کہاکہ جھڈو کی عوام اب سکون کی نیند سوتی ہے اور اس تمام کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے کیونکہ آپ کے چارج سنبھالنے کے بعد نہ صرف جرائم میں کمی آئی ہے بلکہ جھڈو کو کاروبار بھی مستحکم ہوا ہے اور غریب عوام کی فریاد بھی سنی جارہی ہے اس لئے ہر غریب امیر ، مزدورتاجر اطمنان کی زندگی گزار رہا ہے اور اپنے آپ کو محفوظ سمجھ رہا ہے یہی آپ کی کامیابی ہے کہ عوام آپ کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور آپ پر مکمل بھروسہ کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں