میرپورخاص،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 2 جون 2018 22:30

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) میرپورخاص میں شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی اعلانیہ او ر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، رمضان المبارک میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے عباد ت کرنے والوں کو شدید اذیت کا سامنا کرناپڑا مساجد میں پانی ناپید ، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں شدید گرمی پڑنے کی وجہ سے شہری گرمی سے بے حال ہیں وہیں حیسکو نے بھی شہر میں اعلانیہ وغیر اعلانیہ اور مرمت کے نام پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے شہر ی شدید گرمی کی وجہ سے بے حال نظر آتے ہیں جبکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث عبادات میں شدید دشواری کا سامنا ہے،دوسری جانب عید الفطر کے سلسلے میں کاروباری مراکز اور بازاروں میں بھی خریداراروں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے ،بازاروں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے تک بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید تکالیف اور مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں ہیں کیونکہ ایک جانب درزیوں کے عید کی تیاری کیلئے کپڑے سلوانے والے خواتین وحضرات کارش ہے تو دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کے سبب درزی وقت پر کام پورا نہیں کرپارہے جس کے سبب گاہکوں اور دکانداروں کے مابین تلخ کلامی معمول بن گئی ہے دوسری جانب حیسکو کی جانب سے بلاجواز اضافی ریڈنگ اور جرمانوں کے بلوں نے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ،شہر کے کاروباری وتجارتی حلقوں ،سیاسی وسماجی افراد وعوام الناس نے حیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کے رمضان کے ماہ مبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے **

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں