ٹریفک پولیس میر پور خاص کی بھتہ وصولی عروج پرسول اسپتال کے اطراف میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 23:45

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ٹریفک پولیس میر پور خاص کی بھتہ وصولی عروج پرسول اسپتال کے اطراف میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا عوام پریشان ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس میر پور خاص کی بھتہ وصولی کے عوض سول اسپتال کے اطراف میں چنگچی رکشہ والوں کی لائینیں لگ گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا جس کی وجہ سے عوام خصوصا خواتین ،اسکول کے طلبہ و طالبات ، اساتذہ،تاجر،دکاندار ، آفس ورک ، اور سول اسپتال میں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،اس حوالے سے پاکستان پریس کلب کی ٹیم نے جب ٹریفک پولیس اہلکار سے بات کی تو اس پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جائو ا پنا کام کرو ہمیں اپنا کام کرنے دو جب اس سے کہا گیا کہ ٹریفک کور واں دواں رکھنا ہی آپ کا کام ہے تو اس کا کہنا تھا کہ ہمیں کام نہیں سکھائو، جبکہ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ تو روز کا معمول ہے ، سول اسپتا ل میر پور خاص شہر کا مصروف ترین علاقہ ہے اور یہاں پر 24 گھنٹے مریضوں کی آمد و رفت اور صبح سے را ت دیر تک عوام کی روانی کا سلسلہ جاری رہتا ہے ٹریفک اہلکا ر بھتہ وصول کر کے یہاں گاڑیوں کو کھڑا کر دیتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور اگر ان ٹریفک اہلکاروں سے کہا جائے کہ روڈ کو کلیئر کریں تو یہ عوام کے ساتھ ناروا سلوک ،دھونس ،اور دہمکی دیتے ہیں ، شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی ان کالی بھیڑوں کو کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا نہیں ہے جو کہ سرے عام بھتہ لے رہے ہیں اور عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں ،شہریوں نے ا علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی ان کالی بھیڑوں سے شہریوںکو چھٹکار ا دلوایا جائے اور ان کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ،اور اس علاقے میں ذمہ دار ، ایماندا ر اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تا کہ ٹریفک روانی سے چلتی رہے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں