ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر انتظامیہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کسی بھی علاقے میں نقل وحمل کو محدود کرسکتی ہے،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

منگل 2 جون 2020 21:33

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر انتظامیہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کسی بھی علاقے میں نقل وحمل کو محدود کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی جاوید بلوچ،ضلعے کے اسسٹنٹ کمشنروں اور ڈی ایس پیز سے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ لاک ڈان کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کرانے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے وضاحت کی کہ ضلع میرپورخاص میں تاحال پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ اجازت ملنے والے کاروبار، دکانیں،مارکیٹ اور ٹھیلے والوں کو سماجی فاصلے اور ایس اوپیز پر لازمی عمل کرانے کے پابند ہیں ریسٹورینٹ سے کھانے پینے کی اشیا پارسل اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے وہاں بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی ڈبل سواری کے متعلق اس سے قبل ہدایات پرعمل درآمد کرایا جائیگا جو دکان دار ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کی دکانیں سیل کردی جائیں گی اجازت ملنے والے کاروبار، دکانیں اورمارکیٹ پیر سے جمعہ صبح6بجے سے شام7بجے تک کھلی رہیں گی تاہم ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈان رہے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے مطابق تعلیمی ادارے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شادی ہال اسپورٹس کلب جم اسپورٹس ٹورنامنٹ بیوٹی پارلر اورمزارات بند رہیں گے

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں