ڈی آئی جی آفس رینج میں آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن کی سربراہی میں میرپورخاص رینج میں محرم الحرام کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کاانعقاد

جمعرات 28 جولائی 2022 21:39

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2022ء) ڈی آئی جی آفس رینج میں آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن کی سربراہی میں میرپورخاص رینج میں محرم الحرام کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کاانعقاد۔ اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر اور میرپورخاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع علماء، ذاکرین اور منتظمینِ جلوس و مجالس پر مشتمل چھ رکنی وفد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یکم تا عاشورہ محرم اور بعدازاں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ترتیب دیئے جانیوالے کنٹی جینسی پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنی جانب سے مزید ضروری تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ وفد کے اراکین نے رواں سال یکم تا دس محرم پولیس کی جانب سے فول پروف کنٹی جینسی پلان کی ترتیب اور اسکے تحت اختیارکردہ مجموعی سیکیورٹی اقدامات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں