میرپورخاص میں ہولی کا تہواررمضان المبارک کے احترام کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے،ایس ایس پی

پیر 25 مارچ 2024 11:38

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) میرپورخاص ڈویژن میں ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار رمضان المبارک کے احترام کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ مرکزی تقریب لال مندر میرپورخاص میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری رکن سندھ اسمبلی و اقلیتی رہنماء سیٹھ ہری رام کشوری لال کے فرزند ، سیٹھ کرن ہری رام کشوری لال سمیت لآل مندر کی انتظامیہ موجود تھی۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری نے کرن ہری رام کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی کا خصوصی تحفہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری اور سیٹھ کرن ہری رام نے شرکاء سے گفتگو میں باہمی محبت اور امن کے فروغ پر زور دیتے ہوئے شہر اور عوام کی بہتری کے لئے اپنی ہرممکن خدمات سرانجام دینے کا عزم کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی میرپورخاص سکندر علی سمیجو، ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی، ایس ایچ او ٹاؤن پولیس سٹیشن آمین مری اور دیگر بھی موجود تھے۔ \378

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں