ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

منگل 26 مارچ 2024 13:03

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسكانی کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں امن و امان، منشیات کی رو ک تھام کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری، ایس پی عمرکوٹ محمّد آصف رضا، ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو و دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تینو اضلاع کے ایس پیز نے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی کو کرائم و دیگر صورتحال کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر تینوں اضلاع کے ایس پیز کو ہدایت دی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور کوئی پولیس افسر یا جوان منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہو پایا گیا تو اُسکے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں