گورنمنٹ کالج میرپور کے نئے ایڈمن بلاک کی تعمیر کیلئی5کروڑ 72 لاکھ روپے کی منظوری

اگلے ماہ مارچ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

منگل 5 فروری 2019 15:37

گورنمنٹ کالج میرپور کے نئے ایڈمن بلاک کی تعمیر کیلئی5کروڑ 72 لاکھ روپے کی منظوری
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) آزاد کشمیر کی قدیم تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ کالج میرپور کے نئے ایڈمن بلاک کی تعمیر کے لئے اولڈ سٹوڈنٹس یونین سروشیئنز کی کاوشوں سے پہلے مرحلے میں حکومت آزاد کشمیر نے 5کروڑ 72 لاکھ روپے کا منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے جس کے ٹینڈر محکمہ تعمیرات عامہ میرپور رواں ماہ میں جاری کر رہا ہے اور ماہ مارچ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ اولڈ سٹوڈنٹس یونین سروشیئنز کا سالانہ اجلاس 31مارچ کو گورنمنٹ کالج میرپور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج میرپور کے سابق طلباء کی تنظیم سروشیئز کے سرپرست اعلیٰ چیف جسٹس (ر) محمد اعظم خان کی صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں صدر محمد اقبال رتیال نے سروشیئز کی ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

جس میں سرپرست اعلیٰ ، چیف جسٹس(ر) محمد اعظم خان، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سی ایم حنیف، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد شکیل ،سیکرٹری انفارمیشن ظفر مغل، ممبران ایگزیکٹو حاجی چوہدری منصفداد ایڈووکیٹ، پروفیسر راجہ محمدیعقوب خان ایڈووکیٹ، پروفیسر حبیب شیخ ، فاروق میر، منور شاہ اورا حسن محمود نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صدر سروشیئز سیکرٹری (ر) برقیات محمد اقبال رتیال نے بتایا کہ اولڈ سٹوڈنٹس یونین سروشیئز دنیا بھر میں مقیم ہیں اور انہیں تنظیم کا ممبربنانے اور ان سے رابطوں کو موثر بنانے کیلئے سروشیئز کی ویب سائٹ sarohiansgcm.orgلانچ کر دی گئی ہے جس سے اب دنیا بھر میں مقیم گورنمنٹ کالج میرپور کے سابق طلباء آن لائن ممبر شپ بھی حاصل کر سکتے ہیں اور سروشیئز کی سرگرمیوں سے آگاہ ہو کر گورنمنٹ کالج میرپور کی ترقی وبہتری کے لئے مثبت تجاویز بھی دے سکتے ہیں چیف جسٹس (ر) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ وسرپرست اعلیٰ سروشیئز محمد اعظم خان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گورنمنٹ کالج میرپور میں ای لائبریری کے قیام کے لئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور طلباء وطالبات جلد ای لائبریری سے استعفادہ کر کے اپنی تعلیمی ضروریات پوری کر سکیں گے۔

چیف جسٹس (ر) محمد اعظم خان نے صدر سروشیئز محمد اقبال رتیال کی گورنمنٹ کالج میرپور کی ترقی وبہتری کے اور ایڈمن بلاک کے 5کروڑ 72لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری کیلئے کاوشوں کو سراہا اور کہا ہے کہ سروشیئز کی رجسٹریشن کا عمل بھی فوری مکمل کیا جائے اور بینک اکائونٹ بھی کھولا جائے جبکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی سے گورنمنٹ کالج میرپور کی لینڈ یوز پلاننگ بھی جلد مکمل کرائی جائے اجلاس میں سروشیئز کے سالانہ اجلاس 31مارچ کے لئے محمد اقبال رتیال صدر سروشیئز کی سربراہی میں ڈاکٹر سی ایم حنیف سیکرٹری جنرل ،چوہدری اعجاز رضا ڈی جی ادارہ ترقیات میرپور سابق وزیرمرزا محمد شفیق جرال اور چوہدری اسحق آف کوٹلی پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی ،سابق وزیر محترمہ ناہید طارق کی سربراہی میں پروفیسر حبیب شیخ ، پروفیسر سردار حفیظ اللہ، محمد فاروق میراور سید منور شاہ پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی اور سروشیئز کے سیکرٹری انفارمیشن ظفر مغل کی سربراہی میں میڈم شہناز اعجاز راجہ اور احسن محمود پر مشتمل پبلسٹی میڈیا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ یہ تینوں کمیٹیاں 31مارچ کو سروشیئز کے سالانہ اجلاس کے انتظامات اور کامیاب انعقاد کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گی جبکہ سالانہ اجلاس میں کشمیری تاریخ وثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید، عطاء محی الدین قادری اور امجد بٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں