صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر محمد حنیف ملک سے یوتھ ونگ سپین کے آرگنائزر محمد صغیر چوہدری کی ملاقات

بیرون ملک مقیم نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں جن کو پارٹی پلیٹ فارم پر منظم کرنا پارٹی کے لیے بہت ضروری ہے محمد حنیف کی نوجوانوں سے گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 16:40

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر محمد حنیف ملک سے یوتھ ونگ سپین کے آرگنائزر محمد صغیر چوہدری کی ملاقات ،صدر مسلم لیگ ن سٹی میرپور مرزا طاہر جرال اور سیکرٹری ساجد قریشی ایڈووکیٹ بھی موجودبھی موجود،بیرون ملک مقیم نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں جن کو پارٹی پلیٹ فارم پر منظم کرنا پارٹی کے لیے بہت ضروری ہے برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر کے باعث یورپ اب دنیا کا تیسرا بڑا اعصابی مرکز ہے لہذا یورپی ممالک میں لیگی نوجوانوں نے متحرک کردار کیساتھ مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہو گاکشمیر کی مکمل آزادی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد تک بھرپور جدوجہدمیں کشمیری نوجوانوکاکرداراہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر یوتھ ونگ محمد حنیف ملک نے چوہدری محمد صغیر کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے یوتھ کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد حنیف ملک نے اوور سیز یوتھ کی تعریف کرتے ہوئے ویسٹ یورپ کے ممالک میں یوتھ ونگ کو فعال اور منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر جماعت میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان، یوتھ کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ہمیشہ نوجوان طبقے کو پارٹی کا مستقبل قرار دیا ہے کوئی بھی معاشرہ نوجوان طبقہ کی تربیت اور تنظیم کے بغیر فعال اور موثر کردار ادا نہیں کر سکتا لہذا پارٹی عہدوں کو ایک امانت سمجھتے ہوئے نوجوانوں کو بیرون ملک پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر یوتھ ونگ سپین کے آرگنائزر محمد صغیر چوہدری نے اس عزم کاظہار کیا کہ ہم پارٹی کی مضبوطی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے مستقبل قریب میں مسلم لیگ یوتھ یورپ ایک بڑی قوت ہو گی نوجوان لیگ کیساتھ اپنی وابستگی پر فخر کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ صدر یوتھ ونگ محمد حنیف ملک نے جس طرح بیرون ملک نوجوانوں کو پارٹی کے لیے متحرک کیا ہے اس سے یہ دعویٰ کیا جا سکتا ہے کہ بیرون ملک مسلم لیگ نوجوانوں کی سب سے بڑی اور متحرک تنظیم ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں