چودھری محمد اشرف کا پیر گلی مسافر وین حادثہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

پیر 4 جون 2018 18:49

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے پیر گلی مسافر وین حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں پر شدیددکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ کی سڑکیں ناگفتہ بہ ہیں پرانی گاڑیوں کی سرکاری سطح پرفٹنس اور دیکھ بھال بھی نہیں کی جاتی۔کم عمر اور نا تجربہ کار ڈرائیور قیمتی جانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔

ٹریفک کے اصول ضابطے اور ڈسپلن پر سختی سے عمل کروایا جائے تو ایسے خونی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری محمد اشرف نے کہا اس سے قبل بھی اسی مقام پر حادثہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود سڑکوں کی تعمیر و دیگر ٹیکنکل پوائنٹ پر کام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے دوبارہ حادثہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی پرانی گاڑیوں کو چیک کیا جائے اور ڈرائیور حضرات کو لائسنس باقاعدہ ٹیسٹ لینے کے بعد جاری کیا جائے۔

ایک ڈرائیور کی غلطی سے درجنوں خاندان تباہ ہو جاتے ہیں۔چودھری محمد اشرف نے حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ دلی افسوس اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں