آزادکشمیرکی سیاسی قیادت کاآل پارٹیز کانفرنس میں آزادکشمیر کے قومی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے تفاق خوش آئندہ ہے،راجہ فاروق حیدر

حکو مت آزادکشمیروفاقی حکومت کے ساتھ ملکر قومی معاملات ومسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے گی،وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 8 ستمبر 2018 16:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ آزادکشمیرکی سیاسی قیادت نے آل پارٹیز کانفرنس میں آزادکشمیر کے قومی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے جواتفاق کیاہے وہ خوش آئندہ ہے۔ حکومت آزادکشمیروفاقی حکومت کے ساتھ ملکر قومی معاملات ومسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔

آزادکشمیر حکومت نے گذشتہ دوسالوں میں آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کودوگناہ کروایا۔ 26 سالوں بعد وفاقی موصولات(NFC ) کاحصہ 2.4 سے 3.6 ہواہے اس سے حکومت آزاد کشمیر کو10 ارب روپے آضافی ملیں گے۔ آزادکشمیرکے آئین میں 44 سالوں بعد آئینی ترامیم عمل میں لائی گئی۔آزادکشمیر میں گڈگورننس کے قیام، میرٹ کی بحالی، نظام حکومت کوکرپشن سے پاک کرنے کے لیے ہم نے تلخ ترین اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب بغیر سفارش اور رشوت کے اہل لوگوں کوسرکاری ملازمتیں میرٹ پرمل رہی ہیں اور دیگر مسائل بھی ترجیح بنیادوں پرحل ہورہے ہیں۔حکومت نے بیشترایسے اقدامات اٹھائے جس سے کفایت شعاری کرکے آزادکشمیرکے 10 اضلاع کے ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں فری ایمرجنسی ہیلتھ سروسز مہیاکی ہیں۔ نیلم جہلم پراجیکٹ اور متاثرین منگلاڈیم کے بھی حل طلب معاملات وفاقی حکومت اور واپڈاسے حل کروائیں گے۔

بیس کیمپ کی حکومت وفاقی حکومت سے ملکرخطہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے دورہ میرپور،ڈڈیال کے دوران کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیرمیں اقتدارسنبھالتے ہی باوقار اوربااختیار حکومت کے قیام کے ساتھ ساتھ خطہ کے غریب لوگوں کے فوری اور اہم نوعیت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ، قانون وآئین کی بالادستی اور میرٹ پرعملدرآمد کے لیے غیرجانبدارپبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس واضح مثالیں ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ہمیں خطہ کے عوام نے مینڈیٹ دیاہواہے اور اس مینڈیٹ کی تکمیل ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ میراکوئی ذاتی ایجنڈانہیں ہے۔ میں عوامی ایجنڈے کی تکمیل کررہاہوں۔ انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام کاپاکستان سے جذباتی اور والہانہ عقیدت ومحبت ہے جس کے باعث اہلیان میرپورنے دوسری بار اپ ریزنگ کے لیے اپنے گھربارچھوڑے۔

انھوں نے کہاکہ متاثرین منگلاڈیم کی قربانیوں کاکوئی نعیم البدل نہیں۔ متاثرین منگلاڈیم میں پائی جانے والی بے چینی اور خدشات دورکریں گے۔ حکومت پاکستان اور واپڈا سے اپنے اصولی موقف کے ساتھ متاثرین منگلاڈیم کے جملہ مسائل حل ہوں گے۔ متاثرین کے لیے بنائے جانے والے نیوسٹی اور سمال ٹاؤنز میں بقیہ ترقیاتی کام اورمتاثرین کے اضافی کنبہ جات کامسئلہ بھی حل ہوگا۔ متاثرین اطمینان رکھیں حکومت آزادکشمیر متاثرین کے تمام مسائل سے آگاہ ہے اور اس کے حل کے لیے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں