خواتین کو معاشرہ میں ان کے حقوق دیئے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا‘عابدہ قریشی ایڈووکیٹ

بدھ 20 فروری 2019 15:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) چیئرپرسن وویمن رائٹس آرگنائزیشن میرپور عابدہ قریشی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محترمہ نازیہ شا ہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین کو معاشرہ میں ان کے حقوق دیئے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ۔خواتین معاشرہ کا 52فیصد سے زائد اور ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں مگر گھریلو اور ورکنگ خواتین کیساتھ مجموعی طور ہر ہمارا رویہ اور سلوک جاہلانہ معاشرہ کی عکاسی کرتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز تقریباًہر گھر میں لڑائی جھگڑے مار پٹائی اور طلاق تک نوبت پہنچنے کی وجہ سے نہ صرف سینکڑوں گھرانے اجڑ رہے ہیں بلکہ مطلقہ ماں کے پیدا ہونے والے بچوں اور بچیوں کی زندگیوں پر پڑنے والے برے اثرات سے معاشرہ میں جرائم کا ریٹ کم ہونے کی بجائے بڑھتا جا رہا ہے جس کی طرف نہ صرف علماء کرام ،انتظامی اداروں اور حکومتی سطح پر اقدامات اور منفی رحجانات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جانا ضروری ہے اور متاثرہ خواتین کو حکومتی سرپرستی میں مالی اور جسمانی تحفظ فراہم کرنا وقت کا تقاضا بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن وویمن آرگنائزیشن محترمہ عابد ہ قریشی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ خواتین کو دین اسلام میں دیئے گے جملہ حقوق دلانے اور متاثرہ خواتین کی دادرسی کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی حدود میں خواتین کی حق تلفی اور تشدد کے واقع میں ان کی مدد کرنا متعلقہ تھانہ اور سب ڈویژن کی آئینی ، قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں