میرپور‘آزادکشمیرکے معروف ٹرانسپورٹر راجہ شبیرخان کے بڑے بھائی اور راجہ حسن زبیر کے والد محترم نائیک راجہ زبیرخان رضاالہی سے وفات پاگئے

بدھ 22 جنوری 2020 15:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) آزادکشمیرکے معروف ٹرانسپورٹر راجہ شبیرخان کے بڑے بھائی اور راجہ حسن زبیر کے والد محترم نائیک راجہ زبیرخان رضاالہی سے وفات پاگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں ڈل بنڈالہ میں اداکی گئی اور انھیں سپرد خاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ خطیب جامع مسجد کھوہ پانی حافظ عبدالعزیز نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مسلم کانفرنس کے صدروسابق وزیرحکومت مرزاشفیق جرال، سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل بھمبرراجہ غلام ربانی، سابق امیدواراسمبلی راجہ خوشنود اعظم، مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدر حاجی راجہ منیراللہ خان، میجر(ر) راجہ ذوالقرنین خان، معروف سیاسی وکاروباری شخصیت جام اظہرایوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ قیصر اور نگزیب ، رینج آفیسر راجہ خالد محمود خان، رینج آفیسر راجہ ساجد ،پرنسپل گرلز ڈگری کالج پروفیسر جاوید، پروفیسر ساجد ،سابق صدرہارئی کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ ،ممبربارکونسل راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ، راجہ نیئرالرحمن ایڈووکیٹ،سابق ایڈمنسٹریٹرظفراقبال،مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماراجہ رحیف اللہ خان، صدرشاہ بیگ یوتھ فورس رشید راجہ، مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما چوہدری خضر، راجہ ناصرمحمود کے علاوہ عوام علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں