قسطوں پر موٹر سائیکل فروخت کرنے والوں نے میرپور کے شہریوں کو کنگال کر دیا

پیر 9 اگست 2021 14:26

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2021ء) قسطوں پر موٹر سائیکل فروخت کرنے والوں نے میرپور کے شہریوں کو کنگال کر دیا۔ کم عمر بچوں کو بغیر تحقیق کے موٹر سائیکل بیچنے سے ٹریفک حادثات بڑھ گئے۔ قسطیں ادا نہ کرنے پر سودی رقم میں بے پناہ اضافہ کیا جاتا ہے۔ اصل قیمت ادا کرنے کے باوجود سودی رقم ختم نہیں ہوتی۔قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے والے شدید پریشان۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں۔شہر کے بعض شرفاء بھی اس گھناونے کاروبار میں ملوث ہیں۔قسطوں پر خریدے گئے موٹر سائیکل کی فوری رجسٹریشن بھی نہیں ہوتی جب تک مکمل کاغذات نہ مل جائیں۔ میرپور میں قسطوں کا کاروبار کرنے والوں نے اس شہر کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے۔سودی کاروبار سے شہریوں کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ فوری سدباب کرئے ورنہ خود کشی اور لڑائی جھگڑا جیسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں