گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافر وین گہری کھائی میں گر گئی ،ْ پانچ مسافر جاں بحق ،ْ چودہ زخمی

اتوار 5 نومبر 2017 15:00

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2017ء) گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافر وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافروین تیز رفتاری کے باعث پنجوڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 مسافر جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی مسافروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میرپور پہنچایاگیا جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،ْپولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد جنازہ میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ گئے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں