میرپورخاص جیل میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی

تینوں قیدیوں کے ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق کراچی کی لیب سے تصدیق کا انتظار ہے

بدھ 8 مئی 2019 16:45

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) میرپورخاص ڈسٹرکٹ جیل میں ایچ آئی وی پازیٹو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد جیل میں ایڈزکے مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔مزید 3 قیدیوں کے خون کے نمونے تصدیق کیلیے کراچی روانہ کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں کے ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق کراچی کی لیب سے تصدیق کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطا اللہ شاہ نے چند روز قبل میرپورخاص ضلع میں 270ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف کیا تھا۔متعلقہ دستاویزات کے مطابق میر پور خاص ضلع میں گزشتہ 4 سال کے دوران 273 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے 84 مریض انتقال کر چکے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں ایچ آئی وی اسکریننگ کا کوئی نظام نہ ہونے کے باعث ایسے مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں