میر پور ماتھیلو کے قریب محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی ، ساڑھے چار فٹ بڑا مگرمچھ پکڑ لیا گیا

بدھ 19 اگست 2020 23:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2020ء)میر پور ماتھیلو کے قریب محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی ، ساڑھے چار فٹ بڑا مگرمچھ پکڑ لیا گیا ، مگرمچھ سفاری پارک کے عملے کے حوالے ، تفصیلات کے مطابق میر پور ماتھیلو میں مگرمچھ کی موجودگی کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے گذشتہ چار روز سے جاری جدوجہد کے بعد ساڑھے چار فٹ سے زائد بڑا مگرمچھ پکڑ لیا محکمہ وائلڈ لائف عملے کے مطابق مگرمچھ کی عمر آٹھ سال اور قد ساڑھے چار فٹ ہے پکڑے جانے والے مگرمچھ کو سرحد کے قریب صوفی انور شاہ سفاری پارک میں دیگر مگرمچھوں کے ساتھ چھوڑا جائیگا ۔#

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں