․ مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی،سیکورٹی فورسز کا تحصیل بائیزئی اور تحصیل صافی میں سرچ آپریشن

اتوار 5 نومبر 2017 20:11

․ مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی،سیکورٹی فورسز کا تحصیل بائیزئی اور تحصیل صافی میں سرچ آپریشن
مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2017ء) مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی۔ سیکورٹی فورسز کا تحصیل بائیزئی اور تحصیل صافی میں سرچ آپریشن۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز بائیزئی سب ڈویژن تحصیل بائیزئی کے پاک افغان سرحدی علاقہ یعقوبی کنڈائو کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے واقعہ کے فوری بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں تحصیل صافی کے علاقہ قنداری امان غندی نامی جگہ میں بھی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم وہاں پر بھی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اور سیکورٹی وجوہات کی بناء پر قنداری کے علاقہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں