مہمند ایجنسی ، میاں منڈی بازار میں سینکڑوں مشتعل مظاہرین کا بجلی بحران کے خلاف ایک ہفتے سے احتجاج جاری ، مہمند ویلفیئر کے زیراہتمام مظاہرے ، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت ، باجوڑ پشاور شاہراہ دو گھنٹے تک ٹریفک کیلئے بند ، انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی ، غلنئی گریڈ سٹیشن کے گھیراؤ کی دھمکی

اتوار 16 دسمبر 2012 18:17

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) مہمند ایجنسی ، میاں منڈی بازار میں سینکڑوں مشتعل مظاہرین کا گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بجلی بحران کے خلاف احتجاج ، اتوار کو یہاں مہمند ویلفیئر کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت ، باجوڑ پشاور شاہراہ دو گھنٹے تک ٹریفک کیلئے بند ، انتظامیہ اور واپڈا مہمند ایجنسی کے خلاف نعرہ بازی ، غلنئی گریڈ سٹیشن کے گھیراؤ کی دھمکی ، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مہمند ایجنسی کے مصروف عوامی اور تجارتی مرکز میاں منڈی بازار میں فلاحی تنظیم مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بجلی بحران اور 23 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف بازار کے مکینوں اور تحصیل حلیم زئی کے سینکڑوں کی تعداد میں مقامی باشندوں نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے بازار کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پرامن جلوس نکالا اور واپڈا مہمند ایجنسی کی ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ اور پولیٹیکل انتظامیہ کی چشم پوشی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو او کے صدر میر افضل مہمند ، جماعت اسلامی کے انور سید باچا ، تحریک انصاف کے فخر عالم مہمند اور ملک داؤد خان ، اے یان پی کے حاجی رسول خان اور دیگر نے کہا کہ سردی کی آمد کے ساتھ بجلی روز بروز ابتر ہوکر اپ اب نوبت پینے کے پانی بحران تک پہنچ گئی ہے ، حالانکہ ایجنسی کے عوام سے شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ، پاسپورٹ سمیت مختلف مدوں میں بجلی بل وصول کیا جاتا ہے ، مظاہرین نے تقریباً 2 گھنٹے تک باجوڑ پشاور شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رکھا اور اصلاح و احوال نہ ہونے کی صورت میں غلنئی گریڈ سٹیشن کی گھیراؤ کی دھمکی دی۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں