محکمہ صحت کا پنڈیالئی میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈائون، 6 غیر قانونی میڈیکل سٹورز و میٹرنٹی ہوم سنٹرز کو سل کر دیا

بدھ 3 جنوری 2018 19:02

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء)مہمند ایجنسی، پنڈیالئی میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون، 6 غیر قانونی میڈیکل سٹورز و میٹرنٹی ہوم سنٹرز کو سل کر دیا گیا،7 دن کے اندر اندر اپنے تمام کاغذات پیش کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ان خیالا ت کا اظہار محکمہ صحت کے ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد ذاکر نے کیا۔

(جاری ہے)

عوامی شکایت پر ایجنسی سرجن اور پولیٹیکل حکام نے تحصیل پنڈیالئی میں غیر قانونی کلینکس، میٹرنٹی ہومز کے خلاف کریک ڈائون کیا۔ اور اُن کے خلاف چھاپے مارے جس میں 6 میڈیکل سٹورز، کلینکس اور میٹرنٹی ہوم سنٹرز کو بند کر کے سات دن کے اندر اندر دستاویزات طلب کئے ہیں۔ ان کو خبر دار کیا گیا کہ اگر کوئی کاغذات پیش نہ کر سکا تو اُن کو جیل بھیج دیا جائیگا اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عوام نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر کو ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت اور پولیٹیکل حکام نے مذکورہ کلینکس سل کر دیے ۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں