مہمند ایجنسی پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعرات 11 جنوری 2018 21:09

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی میں پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل پنڈیالئی میں جمعرات کے روز پنڈیالئی بازار کے قریب ایک پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل لقمان ولد جمریز خان شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے پک اپ کو ڈرائیور سمیت حراست میں لیکر لاک اپ میں بند کر دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں