مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام موبائل نیٹ ورک کی بحالی، گرسل تجارتی روٹ کھولنے اور مامد گٹ روڈ کی بروقت تکمیل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 1 اپریل 2018 19:30

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2018ء) میاں منڈی بازار میں مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام موبائل نیٹ ورک کی بحالی، گرسل تجارتی روٹ کھولنے اور مامد گٹ روڈ کی بروقت تکمیل کیلئے احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں اتوار کے روز مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مہمند ایجنسی میں ایک سال سے بند موبائل نیٹ ورک کی بحالی ، کئی سالوں سے بند پاک افغان تجارتی روٹ گرسل گیٹ کھولنے ، نحقی تا مامد گٹ روڈ پر کام شروع کرنے اور غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے روک تھام کے مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند، جماعت اسلامی مہمند ایجنسی کے امیر محمد سعید خان، پی پی پی کے امتیاز خان، گل زمین مہمند اور دیگر نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات اُٹھائے۔

(جاری ہے)

موبائل نیٹ ورک کی بندش سے علاقے کا رابطہ سارے ملک سے کٹ ہو کر رہ گیا ہے۔ پاک افغان تجارتی روٹ کھولنے سے علاقے میں معاشی انقلاب آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر محکموں میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے۔ اور نحقی ٹنل تا مامد گٹ روڈ کے ادھورے حصے کو مکمل کرنے کیلئے کام شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں