مہمند ایجنسی، باجوڑ ایجنسی میں فاٹا کے ان لیسٹیڈ ٹھیکیداروں کے ساتھ امتیازی سلوک فوری طور پربند کی جائے

محکمہ پبلک ہیلتھ کے قرعہ اندازی عمل کو باہر ہوٹل میں مخصوص ٹولے کے درمیان ٹاس کرنا ملی بھگت ہے،فاٹا کے دیگر ایجنسیوں کے ٹھیکداروں کوٹینڈر سے نکالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جاتے ہیں

بدھ 11 اپریل 2018 22:02

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی، باجوڑ ایجنسی میں فاٹا کے ان لیسٹیڈ ٹھیکیداروں کے ساتھ امتیازی سلوک فوری طور پربند کی جائے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے قرعہ اندازی عمل کو باہر ہوٹل میں مخصوص ٹولے کے درمیان ٹاس کرنا ملی بھگت ہے۔فاٹا کے دیگر ایجنسیوں کے ٹھیکداروں کوٹینڈر سے نکالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جاتے ہیں۔

باجوڑ ایجنسی میں ان مخصوص ٹولے کو بااثر لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فاٹا ٹھیکداروں کے ساتھ رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار مہمندایجنسی کے مقامی ٹھیکداروں ملک نثار احمد، حاجی رحیم داد، حاجی مینہ دار، ملک ابرار، عالمگیر و دیگر نے مہمند پریس کلب میںایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرو ترقی کیلئے منصوبے جاری رہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے لائسنس ہولڈر ٹھیکیداروں کو ان ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دیے جاتے ہیں۔ اورپورے پاکستان میں لائسنس ہولڈر ٹھیکداروںکو کام کی اجازت ہوتی ہے لیکن اس کے بر عکس فاٹا کے علاقے باجوڑ ایجنسی میں دوسرے اضلاع کے ٹھیکداروں کو مایوس کر کے اور اُن پر پریشر ڈالتے ہیں جن کی زندہ مثال محکمہ پبلک ہیلتھ کے حالیہ10 اپریل کا ٹینڈر ہے جو کہ مبینہ طور پر دفتر کے بجائے باہر ہوٹل میں قرعہ اندازی کر کے مخصوص لوگوں میں بانٹ دیا گیا۔

انہوں نے الزام لگا یا کہ فاٹا کے دیگر ایجنسیوں کے ٹھیکداروں کو ٹینڈر سے نکالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جاتے ہیں۔ہمیں ٹھیکداری اصول کے مطابق فارم نہیں ملتا اور ٹینڈر مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے چوری چپے مخصوص لوگوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے نکالا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں ٹھیکداروں کے اس مخصوص ٹولے کو با اثر افراد کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے فاٹا کے دیگر ٹھیکیداروں کے ساتھ امتیازی اور غیر قانونی عمل رواں رکھا جاتا ہے ۔

ہم مہمند ایجنسی کے ٹھیکیدار قرعہ اندازی کے اس عمل کو مسترد کرتے ہیں اورچیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، چیف انجینئر فاٹا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ ٹینڈر کی قرعہ اندازی کا طریقہ کار پر ہمارے تحفظات دور کئے جائے۔ اور ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں