قومی مشران نے ہر مشکل گھڑی میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہو کر قربانیاں دیں، فاٹا کے انضمام سے بہتر نتائج نکلے گا، 201 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ثاقب نثار

جمعرات 7 جون 2018 21:45

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) مہمند ایجنسی ہیڈ کوارٹر غلنئی میں 201 ونگ کمانڈر کی طرف سے حلیمزئی قومی مشران کے اعزاز میں افطاری ڈنر کا اہتمام۔ قومی مشران نے ہر مشکل گھڑی میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہو کر قربانیاں دی ہیں۔ فاٹا کے انضمام سے بہتر نتائج نکلے گا۔ ان خیالات کا اظہار حلیمزئی قومی مشران کے اعزاز میں دی گئی 201 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ثاقب نثار کی طرف سے افطاری ڈنر کے شرکاء سے کیا۔

اس موقع پر صوبیدار میجر محمد ارشاد اور صوبیدار میجر فردوس خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں میں ضم کر کے یہاں کے عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کیلئے نئی راہیں کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشران نے بد امنی کی حالت میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہو کر ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

اصلاحات بعد بھی مقامی مشران کو چاہئے کہ وہ قبائلی علاقوں کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے اپنا تعائون جاری رکھیں۔

قبائلی مشران اور عوام کی قربانیوں کی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہمارے ساتھ رابطہ رکھیں ۔ ہمارے دروازیں ان کیلئے کھولے رہیں گے۔ اس موقع پر مقامی مشران نے ونگ کمانڈر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ جس کے حل کی یقین دہانی انہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں