مہمند، تحصیل صافی میں سول ڈیفنس کی جانب سے فرمان کور کے 125 خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم

بدھ 1 اپریل 2020 22:54

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) مہمند، تحصیل صافی میں سول ڈیفنس کی جانب سے فرمان کور کے 125 خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا۔ جہاں گزشتہ دنوں اس علاقے میں مشتبہ کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں سول ڈیفنس کی جانب سے تحصیل صافی فرمان کور میں 125 خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپر مہمند کے اسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال اور ایڈیشنل چیف وارڈن فضل ہادی کے علاوہ سول ڈیفنس کے انچارج محمد امین بھی موجود تھے۔ اس علاقے میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس بھی رپورٹ ہوا تھا جس پر اس علاقے کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے اور علاقے میں لوگوں کے آنے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ فرمان کور کے 125 غریب خاندانوں میں سول ڈیفنس کی جانب سے فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا اور مزید امداد بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں