علی موسیٰ گیلانی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ ، محفوظ رہے

گولیاں، رکاوٹیں اور پابندیاں پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتیں، علی موسیٰ گیلانی پر فائرنگ مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، بلاول بھٹو زرداری کی مذمت

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

علی موسیٰ گیلانی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ ، محفوظ رہے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم علی موسیٰ گیلانی اور دیگر افراد محفوظ رہے۔ علی موسیٰ گیلانی کے بھائی علی قاسم گیلانی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات این اے 157 محمود آباد میں انتخابی مہم کے دوران پیش آیا۔

علی قاسم گیلانی کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین ججی ڈوگر کے گھر کے سامنے ہوئی ۔ فائرنگ میں علی موسیٰ گیلانی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی موسیٰ گیلانی کے انتخابی قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولیاں، رکاوٹیں اور پابندیاں پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی پر مخالفین کی فائرنگ بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے نظریاتی بحران کو دور کرنے کی جدوجہد سے سیاسی یتیم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں