معروف شاعراحمد شمیم کو ہم سے بچھڑے 38برس بیت گئے

جمعرات 6 اگست 2020 13:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) نامور شاعر اور معروف نظم ’’ کبھی ہم خوبصورت تھے ‘‘ کے خالق احمد شمیم کو ہم سے بچھڑے 38برس بیت گئے۔احمد شمیم کا اصل نام غلام احمد تھا۔ وہ جولائی 1929ء میں سرینگر میںپیداہوئے۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی کشمیر کے دوران بھارتی جیل بھی کاٹی۔ہجرت کے بعد آزاد کشمیر کے محکمہ اطلاعات سے منسلک ہوئے اور ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔احمد شمیم نے افسانے اور ڈرامے بھی لکھے۔ ان کی کتابوں میں ’’ اجنبی موسم میں ابابیل، ریت پرسفر کالمحہ اور کبھی ہم خوبصورت تھے ‘‘ شامل ہیں۔7اگست1982ء کو ان کا راولپنڈی میں انتقال ہوگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں