گوجرانوالا جلسہ نے اپوزیشن کے دعووں کے قلعی کھول دی۔حاجی جاویداخترانصاری

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کہاہے کہ گوجرانوالا جلسے میں اپوزیشن کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔پہلے جلسے میں ہی اپوزیشن کااتحاد منتشرنظرآرہا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اوررکن صوبائی اسمبلی حاجی جاویداخترانصاری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تیزی سے ملک کو ترقی کی جانب لے جارہی ہے اوریہ بات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی۔

معروف ماہر تعلیم افتخار سید نے کہاکہ اس جلسے میں اپوزیشن رہنما?ں کی جانب سے جوزبان استعمال کی گئی وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس اندازمیں کردارکشی کی مہم چلاکرہم سیاست میں افسوسناک روایات کوجنم دے رہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی سبین گل نے کہاکہ یہ اپوزیشن کااتحاد دراصل احتساب کے عمل کانتیجہ ہے لیکن حکومت چوروں کے گٹھ جوڑسے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں