پنجاب حکومت ڈاکٹروں سے مل کرہسپتالوں کی حالت بہتر بنائے گی ،صوبائی وزیر ڈاکٹراخترملک

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:50

ملتان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہاکہ صوبے بھرکے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کرپنجاب حکومت ہسپتالوں کی حالت بہترکرے گی پی ایم اے کے جائزمطالبات کو تسلیم کریں گے تمام ڈاکٹرزملتان کے ہسپتالوں کوبہترکرنے کے حوالے سے اپنی تجاویزدیں وزیراعلی پنجاب سے منظوری لینا میری ذمہ داری ہوگی ۔

انہوںنے اپنے اعزازمیں دی گئی پی ایم اے کے عہدیداران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ وزیرصحت وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہیں، عوام کوعلاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات دیناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں بتایاکہ جلد صحت کارڈ کااجراء شروع کیاجائے گا جس سے عام آدمی کوفائدہ ہوگاشہریوں کوسہولیات دیناہماری ذمہ داری ہے جسے حکومت احسن طریقے سے اداکرے گی عمران خان کی قیادت میں ملک اپنے پاؤں پرکھڑاہوگااورپنجاب کے حالات بدلیں گے ،بجلی کی پیداوارپرخصوصی توجہ دے رہے ہیں سستی بجلی بنانے کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابقہ دور حکومت کے بجلی کے مہنگے معاہدوں کے باعث آئی ایم ایف ہرماہ بجلی کاریٹ بڑھانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالتاہے سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑرہاہے سات آٹھ ماہ میںحالات کو قابومیں لے آئیں گے انہوںنے مزیدکہاکہ معیشت کواوپرجانے میں وقت لگے گاباربارعوام کے نام پرقرضہ نہیں لیں گے عوام کوچاہیئے وہ دن کے وقت سورج کی روشنی سے بھرپورفائدہ اٹھائیں اورسولر شیٹ گھراوردوکان پرلگائیںتاکہ توانائیکے بحران میں آپ اپناکرداراداکرسکیںاوربجلی کے بل میں بھی بچت ہوسکے۔

اس موقع پرپی ایم اے کے عہدیداران ڈاکٹر مسعود ہراج،ڈاکٹر خاور،ڈاکٹرعمران رفیق،ڈاکٹرفہیم لابرنے صوبائی وزیرسے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میںخالی سیٹوں پرڈاکٹرزکی فوری بھرتیاں کی جائیں اور میرٹ پرسینئرڈاکٹرز کی ترقیاںکی جائیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کواس کی اپنی جگہ کڈنی سنٹرکے ساتھ بلڈنگ تعمیرہوچکی ہے اسے فوری وہاں شفٹ کیاجائے جس پرصوبائی وزیرنے مطالبات کے حل کی جلدازجلد یقین دہانی کرادی۔ اس موقع پررکن پنجاب اسمبلی سلیم اخترلابراورپی ایس ٹومنسٹرعامراسلم سمیت دیگرموجودتھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں