میپکوٹاسک فورسز نے 114بجلی چورپکڑلئے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:31

ملتان۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میںٹاسک فورسز نے 114بجلی چورپکڑ لئے ۔16افراد کے خلاف مقدمات درج،ایک لاکھ79 ہزار یونٹس چوری کرنے پر30لاکھ87 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورسز نے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے 11دسمبر2018؁ء کو ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں26گھریلواور کمرشل صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ ا انہیں45 ہزار524یونٹس جرمانہ عائد کیاگیا جس کی مالیت9لاکھ31ہزار روپے بنتی ہے۔

ڈی جی خان سرکل میں23صارفین کو 27ہزار807یونٹس چوری کرنے پر3لاکھ 44 ہزار روپے جرمانہ عائد ، وہاڑی سرکل میں10 بجلی چور کو17ہزار924یونٹس چوری کرنے پرتین لاکھ46ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 6افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

بہاولپور سرکل میں 9بجلی چوروں کو 9ہزار530 یونٹس چوری کرنے پرایک لاکھ79ہزارروپے جرمانہ اور ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔

ساہیوال سرکل میں9صارفین کو13ہزار496بجلی چوروں کو 2 لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائداور تین افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے کیاگیا۔رحیم یار خان سرکل میں17افراد کو19ہزار981 یونٹس چوری کرنے پر3لاکھ13ہزارروپے جرمانہ اوردوافراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔مظفرگڑھ سرکل میں 6 صارفین کو 19ہزار488 یونٹس چوری کرنے پر3لاکھ57ہزارروپے جرمانہ اور 2مقدمات درج کروائے گئے ۔بہاولنگر سرکل میں 5بجلی چوروں کو 14ہزار555یونٹس چوری کرنے پر ایک لاکھ39ہزارروپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج کروائی۔خانیوال سرکل میں12بجلی چوروں کو11ہزار642یونٹس جرمانہ عائد کیاگیاجس کی مالیت ایک لاکھ94ہزار روپے بنتی ہے جبکہ ایک بجلی چورکے خلاف مقدمہ درج کروایاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں