میپکوٹاسک فورسز کی کارروائیاں، ریجن بھر میں17276بجلی چوروں کو 54کروڑ11لاکھ جرمانہ، 21کروڑ سے زائد وصول

بدھ 22 مئی 2019 18:35

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف منظم آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔میپکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے مہم کے دوران ریجن بھر میں17276بجلی چورپکڑلئے جنہیں3کروڑ47لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 54 کروڑ11لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاگیاجبکہ21کروڑروپے سے زائد جرمانہ وصول کرلیاگیا۔

ملتان سمیت دیگر علاقوں سے میٹرریورسر گروہ بھی بے نقاب کئے گئے ۔ 40میپکو ملازمین کے خلاف بھی بجلی چوری میں ملوث ہونے پرکاروائی کی گئی۔12085بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آرز درج کروادی گئیں ۔13 اکتوبر2018؁ء سی21مئی 2019؁ء کے دوران میپکوریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں16ہزار447گھریلو صارفین کو2کروڑ77لاکھ54ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر43 کروڑ41 روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ11679 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔

(جاری ہے)

496کمرشل کنکشنوں پر بجلی چوری پکڑی گئی اور انہیں9لاکھ81ہزاریونٹس چوری کرنے 2 کروڑ22لاکھ45ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور272افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ 129 صنعتی کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں28 لاکھ40 ہزار یونٹس چوری کرنے پر5 کروڑ6 لاکھ85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور38صنعتی صارفین کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔169زرعی ٹیوب ویل کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی انہیں28لاکھ یونٹس چوری کرنے پر2 کروڑ78لاکھ95ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااور91کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ دیگرکیٹگریز کی35 صارفین بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے انہیں3 لاکھ63ہزاریونٹس چوری کرنے پر57لاکھ75ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور5 صارفین کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

ملتان سرکل میں2472بجلی چوروں کو56لاکھ 31 ہزار یونٹس چوری کرنے پر10 کروڑ34لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور1315افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈیرہ غازی خان سرکل میں 5590بجلی چوروں کو95 لاکھ11ہزاریونٹس چوری کرنے پر10کروڑ42 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ4220مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ وہاڑی سرکل میں1566بجلی چوروں کو49 لاکھ42ہزار یونٹس چوری کرنے پر8کروڑ55لاکھ95ہزارروپے جرمانہ عائد اور1069 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔

بہاولپور سرکل میں1385 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں25لاکھ84ہزار سے زائدیونٹس چوری کرنے پر4 کروڑ 49 لاکھ76ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور 1201 مقدمات درج کروائے گئے ۔ساہیوال سرکل میں1328بجلی چوروں کو22لاکھ57ہزار یونٹس چوری کرنے پر4 کروڑ8 لاکھ32ہزارروپے جرمانہ عائد اور898 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔رحیم یار خان سرکل میں 1767افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں21لاکھ30 ہزار یونٹس چوری کرنے پر3 کروڑ53 لاکھ روپے جرمانہ عائد اور1559مقدمات درج کروائے گئے ۔

مظفرگڑھ سرکل میں 1627بجلی چوروں کو36 لاکھ70ہزاریونٹس چوری کرنے پر6 کروڑ روپے جرمانہ عائد اور871 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ بہاولنگر سرکل میں506بجلی چوروں کو11 لاکھ69 ہزاریونٹس چوری کرنے پر2 کروڑ22لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 332مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔خانیوال سرکل میں1035افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں 28 لاکھ43ہزاریونٹس چوری کرنے پر4 کروڑ 41 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور620 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں