میپکوٹاسک فورسزنے ایک روزمیں125بجلی چورپکڑلئے

جمعرات 20 فروری 2020 00:05

ملتان ۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) میپکو ٹیموںنے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں125بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ51 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لا کھ37ہزار روپے جرمانہ عائد ۔5ایف آئی آرز درج۔18فروری 2020؁ء کو ملتان میں 8 گھریلو اور کمرشل صارفین کو7244یونٹس چوری کرنے پر137688 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں12 گھریلو صارفین کو15993یونٹس چوری کرنے پر181054روپے جرمانہ اور3مقدمات درج ،وہاڑی میں11 گھریلو صارفین کو10315 یونٹس چوری کرنے پر206550روپے جرمانہ ،بہاولپور میں12گھریلواورکمرشل صارفین کو18658یونٹس چوری کرنے پر340800روپے جرمانہ،ساہیوال میں16گھریلوصارفین کو19586یونٹس چوری کرنے پر353475روپے جرمانہ ،رحیم یار خان میں23 گھریلوصارفین کو18691یونٹس چوری کرنے پر332500 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں20گھریلواورکمرشل صارفین کو32863 یونٹس چوری کرنے پر537950 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ،بہاولنگر میں12 گھریلوصارفین کو10891یونٹس چوری کرنے پر200998روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں11 گھریلواورکمرشل صارفین کو 16977یونٹس چوری کرنے پر346704 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں