وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویڑن میں ریونیو خدمت کھلی کچہریوں کا کامیاب انعقاد ،تیسری ریونیو کھلی کچہری کے اعدادوشمار جاری

بدھ 2 دسمبر 2020 17:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ملتان ڈویڑن میں ریونیو خدمت کھلی کچہریوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود کی ہدایت پر تیسری ریونیو کھلی کچہری کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق ڈویڑن بھر میں ریونیو معاملات کی 1270 درخواستیں موصول ہوئیں اور 1238 حل کی گئیں۔

ریکارڈ درستگی کی 85 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 84حل کی گئیں۔فرد ملکیت کے حصول کی 250درخواستیں موصول ہوئیں اور تمام حل کی گئیں۔

(جاری ہے)

انتقال کی 247 میں 236ہوئیں اور رجسٹری کیسز کی 240 موصول جو کہ تمام حل کی گئیں۔درخواست برائے وصولی انکم سرٹیفکیٹ کے تمام کیسز نمٹائے گئے۔ ریکارڈ کی جانچ بارے موصول 33 تمام درخواستوں پر ایکشن لیا گیا۔ڈومیسائل کی 177 موصول درخواستوں پر 171 ڈومیسائل فوری جاری کئے گئے۔

ڈویڑن میں دیگر ریونیو معاملات کے 258 کیسز میں 244 کیسز حل کئے گئے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کھلی کچہریوں کی از خود مانیٹرنگ کی اور اس بارے کہا کہ ریونیو کچہریوں میں شہریوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے۔انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل پر شاباش دی اور کہا کہ سرخ فیتہ کلچر اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں