میپکوٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن ،113افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 113افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ59ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر28لاکھ15ہزار روپے جرمانہ عائد کر کی13ایف آئی آرز درج کرلیں،18اکتوبر2021ء کو ملتان سرکل میں 21بجلی چوروں کو 3 لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں15افراد کو3 لاکھ6 ہزارروپے جرمانہ عائداور ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج، وہاڑی سرکل میں14 صارفین کو3لاکھ73ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں8صارفین کو2 لاکھ43 ہزارروپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں12افراد کو5لاکھ81ہزار روپے جرمانہ عائداور2 ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں25بجلی چوروں کو5 لاکھ12ہزار روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں18 صارفین کو2لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو 15ہزارروپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں2صارفین کوایک لاکھ22ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں