صوبہ پنجاب میں تاحال گندم کی بوائی کا 95فیصد ہدف مکمل ہو چکا ہے،سید حسین جہانیاں گردیزی
گندم کی بوائی و پیداواری اہداف کے حصول کے لیے صوبہ بھر میں مہم کامیابی سے جاری ہے،وزیر زراعت پنجاب
ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر نے پنجاب کے لیے 16.2ملین ایکڑ ہدف مقرر کیا تھا جبکہ ہم نے اسے بڑھا کر 16.7ملین ایکڑ کیا ہے تاکہ ہدف سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا اور ساہیوال ڈویڑن کے علاوہ تمام ڈویڑنز آج تک گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں۔وزیر زراعت نے وفاقی وزیر سید فخر امام کو کھاد کے لیے پنجاب کے مقرر کردہ کوٹے سے کم سپلائی بارے بتاتے ہوئے کہا کہ یوریا کھاد کی مجموعی پیداوار کا پنجاب کا کوٹہ 70فیصد ہے اس ضمن میں یوریا کی سپلائی کوٹہ کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ گندم کے 2کروڑ 20لاکھ میٹرک ٹن کے پیداواری ہدف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کو ارسا کی جانب سے 28فیصد کم پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث ربیع کے دوران پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ امسال بارش نہ ہونے کے باعث بارانی علاقوں میں گندم کی نشوونما اور مطلوبہ پیداوار ی اہداف کے حصول میں مسائل درپیش ہیں۔ امسال گندم کی منظورہ شدہ اقسام کے 10لاکھ بیگز بحساب 1200/-روپے فی بیگ سبسڈی پرفراہم کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 1کروڑ ایکڑ رقبے پر گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کیا جارہا ہے۔ ربیع فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے کسان کنونشنز، سیمینارز اور فارمر گیدرنگز کے انعقاد سمیت نمائشی پلاٹس قائم کیے جارہے ہیں۔12ارب 54کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ مالی سال 2021-22کے دوران اس منصوبہ کے تحت گندم کی مشینی کاشت کے فروغ کے لیے 50فیصد سبسڈی پر 1ارب روپے سے زیادہ کی جدید زرعی مشینری سمیت دیگر زرعی مداخل فراہم کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ وفاقی حکومت زرعی مداخل کی مقرر کردہ کوٹہ کے مطابق صوبوں کو سپلائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔مزید برآں ملک بھر میں کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاپان کوآپریشن انٹرنیشنل ایجنسی (جائیکا) کے اعلیٰ سطحی وفدکاایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کادورہ
سٹی پولیس آفیسر ملتان کا پولیس لائنز کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ملتان میں گیس چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری
آر پی او ملتان کی زیر تعمیر تھانہ جات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو ہرگز آگ نہ لگائیں بلکہ زمین میں دبا دیں،ڈاکٹر محمد نوید افضل
شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ڈی جی پی ایچ اے ملتان
پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں، غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں،کمشنر
ضلع بھر میں10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار