میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن ،67صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں ا?پریشن کرتے ہوئے ایک روز میں67صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔94 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر15لاکھ34ہزار روپے جرمانہ عائد۔3بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔3دسمبر2021ئ کو ملتان سرکل میں11بجلی چوروں کو201058روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں8افراد کو137613روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں ایک بجلی چورکو 26950روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 10صارفین کو 231674روپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال سرکل میں11بجلی چوروں کو258795 روپے جرمانہ عائداور دو مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 12بجلی چوروں کو 362000روپے جرمانہ عائد ، مظفرگڑھ سرکل میں6صارفین کو116000روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں ایک صارف کو 8000روپے جرمانہ عائد اورخانیوال سرکل میں7 بجلی چوروں کو 192725روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں