شہریوں کی درخواستوں کو آن لائن محکموں کو بھیج کر فوری انصاف فراہم کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

پیر 29 اپریل 2024 13:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ شہریوں کی درخواستوں کو آن لائن محکموں کو بھیج کر فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مہم،ڈینگی اور ریونیو واجبات کی وصولی کو ترجیح بنایا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی افسران کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی خدمت کیلئے گڈ گورننس ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ پورٹل فعال کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے اوپن ڈور پالیسی کو ہر صورت نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے اصلاحات کرنا ہونگی۔رضوان قدیرنے کہا کہ ای کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے افسران کی کارکردگی کا آڈٹ کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ شہر اولیا میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھا جائے۔ ریونیو افسران کورٹ ورک کے ذریعے کیسز کا جلد فیصلہ کرکے عوام کو ریلیف دیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں