امتحانی مراکز کی حدود میں قیام امن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ملتان

پیر 29 اپریل 2024 14:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کی حدود میں قیام امن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قائم مراکز میں امتحانی عمل شفاف رکھنا ترجیح ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کو فراہم سہولیات اور امتحانی میٹریل کی ترسیل کا جائزہ لیا۔اس موقع پرسی ای او ایجوکیشن فیض احمد ریاض نے امتحانی مراکز پر انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امیدواروں کو پارکنگ ،پانی اور سیکورٹی کی موثرسہولت فراہم کی جائے۔رضوان قدیرنے کہا کہ ضلعی افسران کو روزانہ کی بنیاد پرامتحانی مراکز کے وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں