مریدکے جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

اتوار 30 جولائی 2023 19:30

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2023ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے تین حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ ریانپورہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں دس سالہ بچہ علی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک ہی گھر چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔اسی طرح جی ٹی روڈ پر کار اورٹرک کی ٹکر سے خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے دونوں سڑک کراس کرتے کار اور ٹرک کی زد میں آئے ،دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔پولیس نے لاشیں مردہ ،خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں