چار روز قبل لا پتہ ہونے والے تاجر کی نہر سے لاش برآمد

پیر 1 اپریل 2024 22:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) چار روز قبل لا پتہ ہونے والے شخص کی مریدکے سیکھم نہر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو 1122مریدکے کو اطلاع موصول ہو ئی کہ سیکھم نہر میں ایک لاش پانی میں بہہ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے لاش نہر سے نکال کر مریدکے صدر پولیس کے حوالے کردی ۔لاش کی شناخت گوجرانوالہ کے رہائشی تاجر 32سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی ہے جسے گھر سے گئے چار روز گزر چکے تھے مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں