مریدکے ،جی ٹی روڈ پرٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق

بدھ 8 اگست 2018 23:00

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) مریدکے جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے واپڈ کا ملازم جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس سے رچنا ٹائو ن سب ڈویژن واپڈا کا ملازم ظہیر یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ اطلا ع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹریکٹر ٹرالی اور ڈرائیور کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں