مریدکے واپڈا ٹیم کاسبزی منڈی پر چھاپہ بجلی چوری کا نیٹ ورک پکڑلیا

بدھ 14 نومبر 2018 17:00

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) مریدکے واپڈا ٹیم نے سبزی منڈی پر چھاپہ مریدکے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجلی چوری کا نیٹ ورک پکڑا گیا ساڑھے تین سو دکان پر ڈائیریکٹ بجلی چل رہی تھی بجلی چوری کا نیٹ ورک بااثر شخص شہباز چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ چیف ایگزیگٹو لیسکو کی ٹیم نے مریدکے جی ٹی روڈ کنارے بنی سبزی منڈی پر اچانک چھاپہ مار کر مریدکے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجلی چوری کا نیٹ ورک پکڑ لیا ٹیم کے سربراہ انجینئرخالد ڈھلوں اور غلام مرتضی نے میڈیا کو بتایا شہباز نامی بااثر شخص نے یہ بجلی چوری کا نیٹ ورک چلا رکھا تھا اور عرصہ دو سال سے یہ نیٹ ورک کام کررہا تھا اس شخص نے جنریٹر پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے شہریوں کو سپلائی کا کاروبار قائم رکھا ہے جنریٹر کی تار کیساتھ بجلی چوری کی بھی کیبل بچھا رکھی تھی بجلی چلی جائے تو جنریٹر سے دکانداروں کو بجلی فراہم کرتا تھا اور اگر بجلی آجائے تو ڈائریکٹ واپڈا کی بجلی سپلائی شروع کرکھی تھی جن دکانوں کی بجلی چوری پکڑی گئی ہے ان دکانوں پر دو دو تین تین ہزار واٹ کے بلب چوبیس گھنٹے جل رہے تھے اور سالانہ لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا تھا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں