مریدکے ‘تین نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

اتوار 10 فروری 2019 19:20

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) مریدکے کی نواحی آبادی بھڑت میں تین نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا مقتولین میں سے ایک کی خلیل کے نام سے پہچان ہوگئی مقتول کے ورثا کا احتجاج چچا اور اس کے بیٹوں پر قتل کا الزام پولیس نے نعشیں ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی آبادی بھڑتھ میں تین نوجوانوں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا اور نعشیں سڑک کنارے پھینک دیں پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی ہیں پولیس کے مطابق دو مقتولوں کی خلیل اور جہانگیر کے نام سے پہچان یوئی ہے دونوں پنجاب کے درجن سے زائد تھانوں کو قتل اقدام قتل ڈکیتی اغوا سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور اشتہاری تھے تاہم نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ادھر مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال میں مقتول خلیل کی والدہ شمعون بی اور اہلیہ جہانگیر کے اہلخانا نے میڈیا کو احتجاج کرتے بتایا خلیل کو اس کے چچا سرور اور سردار نے اپنے بیٹوں سے قتل کروایا ہے جو ڈکیت ہیں اور لاہور پکڑے گئے تھے جنکا الزام تھا کہ خلیل نے مخبری کرکے انکو پکڑوایا تھا انہوں نے بتایا اس سے قبل بھی انکے دو افراد کو ملزموں نے قتل کیا جبکہ اس کے سر کی چٹیا(گت) بھی کاٹ دی خلیل نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں دو بچوں کا باپ تھا جبکہ جہانگیر کے گھر والوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا جہانگیر اور خلیل کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد اسکے ورثا کے سپرد کردی گئیں جبکہ ایک نامعلوم کی نعش پولیس ساتھ لے گئی۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں