مریدکے ‘ٹرین کی زد میں آکر پچیس سالہ نوجوان جاںبحق

بدھ 25 اگست 2021 23:51

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) مریدکے ریلوے اسٹیشن کے قریب معصوم شاہ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر پچیس سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت غلام عباس شیرا کوٹ لاہور کے نام سے ہوئی ہے ،جو انشورنس کا کام کرتا تھا ۔ریلوے پٹری کیساتھ چلتا ہوا فون پر بات کررہا تھا کہ تیز گام کی زد میں آگیا ۔نعش ورثا کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں