مریدکی:مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مقامی پریس کلب کے گیٹ پر بلدیہ مریدکے کے سینئر اہلکارسی80ہزار کی نقدیر دیگر سامان لوٹ لیا

ہفتہ 8 جنوری 2022 22:54

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2022ء) مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مقامی پریس کلب کے گیٹ پر بلدیہ مریدکے کے سینئر اہلکارسی80ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور اطمینان سے فرا ر ہو گئے۔شہر میں چوری، ڈکیتی اور قتل کی وارداتوںمیں درجنوں شہری اپنی قیمتی اشیاء اور جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سماج دشمن چند افراد پولیس کے لیے درد سر بن گئے۔

آل پاکستان کلرکس ایسو ی ایشن نے بلدیہ اہلکار کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ بلدیہ مریدکے کے سینئر اہلکار اور ایپکا مریدکے کے سابق صدر میاں محمد رمضان سہ پہر تین بجے کے قریب دی بنک آف پنجاب سے اپنی تنخواہ وصول کرکے مریدکے پریس کلب آفس پہنچے ۔ گیٹ پر موٹر سائیکل روکتے ہیں تعاقب کرنے والے دو موٹر سائیکل ڈاکوؤں نے ماؤزر کی مدد سے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر میاںمحمد رمضان سے 80ہزار روپے کے قریب نقدی، موبائل فون اور پرس چھین لیا اور اطمینان سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

شہر کے تین صحافیوں سمیت درجنوں شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں سے نقدی چھینے اور جان سے ماردینے کے واقعات معمول بن کر ر ہ گئے ہیں۔ ایپکا مریدکے سمیت شہری تنظیموں نے جرائم پیشہ افراد کی فوری گرفتاری اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں